میرے جان و دل سبھی اُن پر فدا صلی علیٰ | نعت شریف اردو

naat sharif lyrics urdu | naat with urdu lyrics

0 18

میرے جان و دل سبھی اُن پر فدا صلی علیٰ
میرے آقا  کی حسیں ہر اک ادا صلی علیٰ

آپ کی آمد سے جتنے بُت تھے منہ کے بَل گرے
ہر طرف بس ایک ہی نعرہ لگا صلی علیٰ

نعت کہنا شاعری کے فن میں آتا ہی نہیں
نعت تو ہے میرے مولا کی عطا صلی علیٰ

درد ایسا تھا کہ مجھ کو سانس بھی آتی نہ تھی
پھر خدا نے مُجھ کو بخشی یہ دوا صلی علیٰ

مجھ کو اپنے باپ ہونے پر بھی رشک آنے لگا
اپنی بیٹی کی زباں سے جب سنا صلی علیٰ

میرے جان و دل سبھی اُن پر فدا صلی علیٰ
میرے آقا  کی حسیں ہر اک ادا صلی علیٰ

صلی اللّٰہُ علیہ وآلہ وسلّم ⁦❤️⁩
شاعری: عرفان منظور بھٹہ

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

سرکار سے ہے پھیلی یہ تنویر بے مثال | نعت شریف اردو

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.