آقا کی محبت کو جو لوگ سمجھتے ہیں | نعت شریف
آقا کی محبت کو جو لوگ سمجھتے ہیں
اسلام پہ جیتے ہیں اسلام پہ مرتے ہیں
یارانِ محمدؐ سے سیکھا ہے یہی ہم نے
دنیا میں جو گِرتے ہیں عقبیٰ میں سنبھلتے ہیں
تلوارِ عمرؓ ہیں ہم حیدرؓ کا جگر ہیں ہم
گستاخِ محمدؐ سے میداں میں نِمٹتے ہیں
ہم صاحِبِ ایماں تو فرمانِ محمدؐ پر
پُر عزم و یقیں ہوکر میداں میں نِکلتے ہیں
پیغامِ اِلہی کو مقصود بنایا ہے
ہم راہِ شریعت میں باطل سے اُلجھتے ہیں
اے دشمٙنِ آقا تُو میداں میں اُتر کر دیکھ
ہم تیرے اِرادوں سے ہرگز نہیں ڈرتے ہیں
اذلانؔ محبت سے آقاؐ کے ہو جو سرشار
قرآن کو پڑھتے ہیں قرآن کو سُنتے ہیں
آقا کی محبت کو جو لوگ سمجھتے ہیں
اسلام پہ جیتے ہیں اسلام پہ مرتے ہیں
اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں