تجھے پتہ نہ چلے کِتنا قیمتی ہے تُو |اردو نظم |Urdu poetry love romantic

Urdu poem | Urdu poetry love | Urdu poetry on love

0 33

تجھے پتہ نہ چلے کِتنا قیمتی ہے تُو

تجھے خبر ہی نہیں، تیرے مسکرانے سے
چمن میں کتنے نئے پھول، نِت نِکھرتے ہیں
ترا ہی رنگ بہاروں نے اُوڑھ رکھا ہے
تری نظر سے، مناظر کئی سنورتے ہیں

 

یہ تیرگی بھی بنی ہے جو رات کی زینت
حقیقتاً تری زلفوں کا گہرا سایہ ہے
کبھی جو چاند چمکتا ہے آسمانوں میں
وہ اصل میں ترے چہرے سے نُور لایا ہے

 

کوئی بھی خُوشبو اگر تیرا جسم چُھو جائے
رہے نہ اپنی ہی وَقعَت پہ اعتبار اُسے
ہمیشہ کے لیے تجھ میں پناہ مانگے وہ
ترے بدن کا ملے کاش! اِختیار اُسے

 

کوئی بھی شخص تُجھے دیکھ دیکھ رشک کرے
بھلا کہاں کوئی اِتنا حسین ہوتا ہے؟
بلا کا حسن بھی ہے اور سَمجھ بھی رکھتا ہے
کوئی حسین بھی اِتنا ذہین ہوتا ہے؟

 

مرے لیے تُو نِرا قیمتی اثاثہ ہے
ترے وسیلے سے چلتی ہے یہ دُکانِ سُخن
ترے ذریعے سے نِت تازہ شعر ہوتے ہیں
سُخن کے شہر میں، تجھ سے ہے ہوتی دُور گُھٹن

 

تجھے پتہ نہ چلے کِتنا قیمتی ہے تُو
وگرنہ تو مرے منظر سے ہٹتا جائے گا
مرے سُخن کی دُکاں بند ہوتی جائے گی
مرا یہ رزقِ سُخن روز گھٹتا جائے گا

شاعری : ثمر جمال

تمہارا چہرہ کہ جس پہ اب تک خوشی عیاں ہے بتا رہا ہے کہ تم نئے ہو

If you want to read urdu poetry love please check

Urdu poem | Urdu poetry love | Urdu poetry on love | Urdu poetry love romantic

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.