محمد صفدر سیافنعت رسول مقبول

زمین و آسماں واللّٰہ منور ہو گئے سارے | نعت شریف اردو | naat poetry 2 lines

زمین و آسماں واللّٰہ منور ہو گۓ سارے

زمین و آسماں واللّٰہ منور ہو گئے سارے

جو ذرے پاؤں میں آئے وہ اختر ہو گئے سارے

 

سوالی بن کے آۓ تھے جو دربارِ رسالت میں

درِ سرکار پر آ کے سکندر ہو گئے سارے

 

محمد کی نگاہوں کا یہ سارا فیض ہی تو ہے

جو آۓ اُن کی نظروں میں قلندر ہو گئے سارے

 

مرا دعویٰ ہے جن کو بھی مرے مدنی نے چوما ہے

وہ پتھر ہوں کہ انساں ہوں وہ گوہر ہو گئے سارے

 

مقام و مرتبہ اِس دین کا کیا ہے خدا جانے

فدا اِس دین کی خاطر پیمبر ہو گئے سارے

 

وہ جن رستوں سے گزرے ہیں محمد مصطفےٰ صفدر

وہ رستے اُن کے قدموں سے معطر ہو گئے سارے

 

زمین و آسماں واللّٰہ منور ہو گئے سارے

جو ذرے پاؤں میں آۓ وہ اختر ہو گئے سارے

 

شاعری: محمد صفدر سیاف

بلا لو مجھ کو بھی اب اے مرے اللّٰہ مدینے میں | مدینے پر اشعار|Madina Pak Poetry

If you want to read more lyrics of naats please click

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics | naat lyrics in urdu writing

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *