کمال ِ ہجر نہیں ہے سُخنوری میری | اداس شاعری | urdu poetry sad 2 lines

best urdu poetry in text | amazing urdu poetry |urdu poetry 2 lines

0 6

کمال ِ ہجر نہیں ہے سُخنوری میری
عطائے خالق ِ اکبر ہے شاعری میری

گلی میں گُونجتا رہتا ہے شور لوگوں کا
مکاں میں گُونجتی رہتی ہے خامشی میری

اب اُس کو چیخ کے خواہش بتانی پڑتی ہے
جو شخص پہلے سمجھتا تھا اَن کہی میری

مقامِ حیف ہے، روشن تھی جس کی شب مجھ سے
اُسی نے کی ہے ہواؤں سے مُخبری میری

جو سُست رو ہیں وہ تقلید سے گریز کریں
نشان چھوڑ رہی ہے سُبُک روی میری

مَیں آ گیا ہوں تری بارگاہ میں اے عشق
قُبول کرنا سر ِ دشت حاضری میری

ہُوا ہوں جب سے مَیں منسُوب آپ کے در سے
کھٹک رہی ہے جہاں کو گداگری میری

پروں سے جَھڑتی تھی گَرد ِ فلک تفخُّر سے
ابھی خلاؤں میں پہلی اُڑان تھی میری

مَیں ہَٹ تو جاؤں گا لیکن کرو گے کیا پھر تم
جو میرے بعد کسی نے جگہ نہ لی میری

کسی کے شانے پہ بیٹھا چِڑا رہا ہے مجھے
جو خود سے کر نہیں سکتا برابری میری

تمہارے بعد یہ احساس ہو گیا مجھ کو
تمہارے ساتھ مکمّل تھی زندگی میری

نہیں چُھپا ہے کسی سے مرا ہنر عادل
جہان ِ رقص میں رقصاں ہے مورنی میری

کمال ِ ہجر نہیں ہے سُخنوری میری
عطائے خالق ِ اکبر ہے شاعری میری

شاعری : عادل حسین

کسی نے خار ، کسی نے دیے گلاب مجھے

If you want to read more Urdu poetry sad please visit 

best urdu poetry in text | amazing urdu poetry |urdu poetry love sad |urdu poetry 2 lines | urdu poetry text | urdu poetry sad | urdu poetry sad 2 lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.