محبتوں کا انوکھا جہاں ہے پاکستان
یہ چاہتوں کی دلاری زباں ہے پاکستان
خدائے پاک نے ہم کو دیا ہے یہ تحفہ
اسی کے فضل کا پیارا نشاں ہے پاکستان
دلارے دیس کی عظمت کو جان لو سارے
جہاں میں حق کا بڑا ترجماں ہے پاکستان
زمین پاک سے مجھ کو بہت محبت ہے
یہ میرے دل میں سدا ہی نہاں ہے پاکستان
سدا وطن کی حفاظت کرو سبھی مل کر
خدا کی دین ہے عالی مکاں ہے پاکستان
محاذ پر کھڑے دشمن کو گر مٹا نہ سکے
نہ کہتے رہنا یہاں پھر کہاں ہے پاکستان
مرے بھی دل کو اے اظہر لگاؤ ہے اس سے
کہ شاعری میں مری اب عیاں ہے پاکستان
محبتوں کا انوکھا جہاں ہے پاکستان
یہ چاہتوں کی دلاری زباں ہے پاکستان
ہزاروں دکھ ہیں دنیا کے، مگر ہے مان پاکستاں
چلو سبز جھنڈیاں سجائیں ملکر |14 اگست یوم آزادی پاکستان پر اشعار
اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہین تو یہ لازمی دیکھیں
poetry on Pakistan Independence Day in Urdu | pakistan day poetry in Urdu | pakistan day poetry in urdu