وہ ہیں خیرالبشر، وہ ہیں خیر الامم | رحمت عالم پر اشعار | poetry for naat in urdu

naat poetry in urdu | naat written | naat poetry in urdu text

0 33

وہ ہیں خیرالبشر، وہ ہیں خیر الامم
سرورِ دو جہاں محترم محترم…..!

ان کے دیدار کی دل میں حسرت رہی
ان کے اصحاب پر رشک ہے ہر گھڑی
ان کے بام اور در میں عجب دلکشی
ان کے شام و سحر کس قدر قیمتی

ان کی محفل فقط روشنی روشنی
ان کی سنت دل و جان کی تازگی
مانگتی ہے اسی کی ہی پاکیزگی
یہ گناہوں میں لتھڑی ہوئی زندگی

وہ تھے طائف میں اک صبر کی داستاں
اور بدر احد میں عزم کا اک نشاں
ان گنت لافنا ان کی قربانیاں
دو جہاں کے لیے رحمتِ جاوداں

جو عقیدت محبت کی تھی ترجماں
رشک کرتے تھے جس پر زمیں آسماں
نغمہ ِروح و جاں…. وہ بلالی ازاں
میرے بے چین دل کو ملے گی کہاں؟

جنتوں کا مجھے راستہ چاہیے
اپنے آقا کا وہ نقش پا چاہیے
اپنی دنیا کی آسائشیں وار کر
گر محمد ملیں اور کیا چاہیے؟

شاعری :سلیم اللہ صفدر 

نبی آخر، عظیم و برتر رفیقِ انور، جلیل رہبر | نعت رسول مقبول

رحمت ِ دو جہاں تاجدارِ حرم خاتم الانبیا میرے شاہِ امم | نعت شریف

 naat written in urdu  | naat poetry in urdu text | best naat poetry in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.