اداس دل کی دکھی کہانی

دنیا کے دکھوں اور پریشانیوں کے درمیان لکھی گئی اداس شاعری

2 379

اداس دل کی دکھی کہانی….

ان لمحوں کی داستان جب انسان کے دل و جاں کو مایوسی و اداسی کے اندھیرے جکڑ لیں… جب دنیا ویران نظر آتی ہو… جب آسمان دور ہو اور پاؤں کے نیچے زمین نہ محسوس ہو…. بس ایک خلا میں موجودگی کا احساس کہ آپ کی شخصیت، آپ کی زندگی، آپ کی ہستی دنیا کے سامنے بے وزن ٹھہرے…. اور آپ کو اپنا ہونا نہ ہونا برابر محسوس ہو.

ان اداس لمحات میں صرف ایک امید اللہ رب العزت کی ذات ہے جو آپ کو ان مایوسیوں اور اندھیروں سے باہر نکال سکتی ہے. آپ اپنے گناہوں کی وجہ سے اس ہستی سے خوف کھاتے ہیں اور اس ہستی کے رحیم و کریم ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ امید رکھتے ہیں.

یہ نظم انہیں اندھیروں، مایوسیوں اور امیدوں کے درمیان ڈگمگاتے ہوے لکھی گئی ہے…..!

 

اداس دل کی دکھی کہانی
غموں میں الجھی ہے زندگانی
فقط تیری یاد میرے مولا
عطا کرے شجر ِجاں کو پانی

اے میرے مولا میں تھک گیا ہوں
نجانے کیوں دور تک گیا ہوں
میری سیاہ شب کو نور کر دے
میں تیری راہ سے بھٹک گیا ہوں

گناہ کے بادل ، دکھوں کے سائے
وہ یادِ عصیاں مجھے ستائے
سکون ِدل اب کہاں سے پاؤں
یہ غم ہر اک پل مجھے رولائے

ہر ایک دنیا کی جھوٹی لذت
بیان کرتی ہے یہ حقیقت
حقیر تر ہے یہ مال و دنیا
حسین تر ہے وہ رب کی جنت

آے میرے مولا سکون عطا کر
کچھ اس طرح کا تو فیصلہ کر
ہر ایک نعمت کہ حوصلہ دے
ہر ایک غفلت میری بھلا کر

آے مولا عزت مآب کر دے
کچھ ایسا میرا حساب کر دے
عدل نہیں، رحمتوں سے اپنے
ہر اک گناہ کو ثواب کر دے!

 

اداس دل کی دکھی کہانی
غموں میں الجھی ہے زندگانی

 

شاعری :سلیم اللہ صفدر

اداس کلام کے ساتھ ساتھ اگر آپ مناجات یعنی دعائیں اور التجائیں سننا چاہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

 

2 تبصرے
  1. sklep internetowy کہتے ہیں

    Wow, superb weblog format! How long have you ever been running
    a blog for? you make blogging glance easy. The total look of your web site is excellent, as neatly as the content!
    You can see similar: e-commerce and here sklep internetowy

  2. sklep online کہتے ہیں

    An outstanding share! I have just forwarded this onto a colleague who was doing a little research on this.
    And he actually bought me dinner because I found it for
    him… lol. So allow me to reword this….

    Thanks for the meal!! But yeah, thanx for spending some time to talk about this issue
    here on your blog. I saw similar here: sklep
    and also here: sklep online

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.