یا رب ہے دعا تجھ سے

اللہ رب العزت کے حضور مناجات، دعائیں اور التجائیں

0 57

 

یا رب ہے دعا تجھ سے بس اتنا بھلا کرنا
ہر ایک سر محشر مری معاف خطا کرنا

 

جب ساتھ نہ ہو کوئی اور قبر اندھیری ہو
اک شمع ِ امید ِکرم ہو دل میں تو تیری ہو
اس قبر کو پھر روشن آئے میرے آلہ کرنا

 

وہ وقت ِ قیامت جب ہر اپنا پرایا ہو
اس جلتی فضا میں بس اک عرش کا سایا ہو
اس عرش کا سایا تو مجھ کو بھی عطا کرنا

 

کیونکر میں گناہ لے کر ترے سامنے آؤں گا
اور کیسے حساب اپنا میں تجھ سے چکاوں گا
اک نظر ِکرم مجھ پر بس ایک ذرا کرنا

 

اک جام ہے کوثر کا جو پیاس مٹاتا ہے
اک نامِ محمد ہے جو آس جگاتا ہے
یہ آس کبھی میرے دل سے نہ جدا کرنا

 

اس نار ِجہنم کو سوچوں تو بدل جاوں
اور اپنے گناہوں کی دنیا سے نکل جاؤں
توفیق مجھے یا رب اتنی تو عطا کرنا

 

آے رب تری دنیا سے بڑھ کر تری جنت ہے
اور تیرے غضب سے کہیں بڑھ کر تری رحمت ہے
رحمت کی مرے یا رب بس ایک نگاہ کرنا

 

یا رب ہے دعا تجھ سے بس اتنا بھلا کرنا
ہر ایک سر محشر مری معاف خطا کرنا

 

شاعری :سلیم اللہ صفدر

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.