سرور دیتی ہے جاں کو گھٹا مدینے کی | مدینہ پر اشعار | madina poetry in urdu
madina poetry urdu text | madina poetry urdu sms | madina shayari urdu
سرور دیتی ہے جاں کو گھٹا مدینے کی
رُکی نہیں ہے کبھی بھی ہوا مدینے کی
تمام عمر جہاں سے خفا رہا ہوں میں
تمام عمر ہے مانگی دُعا مدینے کی
سماعتوں میں مرے رَس گُھلا ہوا جیسے
عجب سُروں میں رچی ہے فضا مدینے کی
کسی نے خواب میں پُوچھا کہاں کی سَیر کریں۔۔؟؟
مری تڑپ نے یہ فوراً کہا ؛؛ مدینے کی
ہے سائلوں سے گزارش مدینے جا مانگیں
بھُلائی جاتی نہیں ہے صدا مدینے کی
ہر ایک چیز کو دیکھا ہے غور سے عرفان
نہیں بہشت سے کچھ بھی جُدا مدینے کی
سرور دیتی ہے جاں کو گھٹا مدینے کی
رُکی نہیں ہے کبھی بھی ہوا مدینے کی
شاعری:عرفان منظور بھٹہ
اگر آپ مزید مدینہ پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
If you want to read more Madina Poetry Urdu please visit
madina poetry urdu text | madina poetry urdu sms | madina shayari urdu | madina poetry in urdu | poetry for madina in urdu