ڈاکٹر محمد اظہر خالدنعت رسول مقبول

رب کی توفیق سے آقا کی ثنا ہوتی ہے | نعت رسول مقبول اردو | Naat poetry in Urdu two lines

رب کی توفیق سے آقا کی ثنا ہوتی ہے اس کی جانب سے ہی پھر نعت عطا ہوتی ہے نعت لکھتے ہوئے آنسو بھی ہیں بہتے میرے میرے ہونٹوں پہ سدا رب سے دعا ہوتی ہے
رب کی توفیق سے آقا کی ثنا ہوتی ہے | نعت رسول مقبول اردو | Naat poetry in Urdu two lines

رب کی توفیق سے آقا کی ثنا ہوتی ہے
اس کی جانب سے ہی پھر نعت عطا ہوتی ہے

نعت لکھتے ہوئے آنسو بھی ہیں بہتے میرے
میرے ہونٹوں پہ سدا رب سے دعا ہوتی ہے

ہم پہ اللہ کا کرم ایک بہت اعلی ہوا
شکر ہے سنت حسان ادا ہوتی ہے

رب تعالی کی عطا ہے یہ مقدس پیشہ
نعت گوئی کی یہ دنیا بھی جدا ہوتی ہے

پیارے آقا  کے ہیں اوصاف حمیدہ لکھتے
سامنے آنکھوں کے آقا  کی ادا ہوتی ہے

عشق محبوب  کے جذبوں میں ہمارے آگے
پیارے اصحاب کی آقا  سے وفا ہوتی ہے

رب بھی راضی ہے نبی  جن سے ہیں راضی اظہر
رب خفا ، ذات نبی  جن سے خفا ہوتی ہے

رب کی توفیق سے آقا  کی ثنا ہوتی ہے
اس کی جانب سے ہی پھر نعت عطا ہوتی ہے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

ہر اک افق پر ضیائے رحمت کے رنگ چھائے، نبی جب آئے | نعت شریف 

Poetry for naat in Urdu | Naat text in Urdu | most beautiful naat in urdu lyrics | Amazing poetry in Urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *