مصطفٰی مل گئے، مقتدا مل گیا | نعت شریف

نعت رسول مقبول اردو زبان میں

1 24

مصطفٰی مل گئے، مقتدا مل گیا
یعنی فردوس کا راستہ مل گیا

وحشتوں، ظلمتوں کے نشاں مٹ گۓ
میرے آقا کا جب نقشِ پا مل گیا

عدل و انصاف کے ابر چھانے لگے
اصل منزل ملی، رہنما مل گیا

تیرگی ہوگئی ختم سنسار سے
جب ہمیں مصطفٰی سا دیا مل گیا

روزمحشر کریں گے شفاعت وہی
ہم فقیروں کو پھر آسرا مل گیا

مالکِ دو جہاں تک رسائی ملی
مصطفٰی آگئے تو خدا مل گیا

گمرہی میں، ضلالت میں تھی زندگی
مجتبٰی آگئے، مدعا مل گیا

تند موجوں نے گھیرا ہوا تھا جہاں
ہم کو ” ہمدرد” پھر ناخدا مل گیا

مصطفٰی مل گئے، مقتدا مل گیا
یعنی فردوس کا راستہ مل گیا

 

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

 

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

1 تبصرہ
  1. Saleem کہتے ہیں

    ماشاء اللہ. زبردست نعت رسول مقبول

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.