سَلام کرتی ہے اُس کو رِدا نَفاسَت سے | اردو شاعری | Urdu poetry beautiful
heart touching love poetry in urdu | love poetry in urdu text | Urdu poetry heart broken
سَلام کرتی ہے اُس کو رِدا نَفاسَت سے
جو تیرے گال کو چُھو لے ہَوا نَفاسَت سے
ہَم اَیسے لوگوں کو ؛؛ جِن سے وفائیں زِندہ ہیں
فَلَک سے دیکھتا ہوگا خُدا نَفاسَت سے
نہ جانے کِس کی دُعا سے دِیا سکون میں تھا
تَمام رات ہی جَلتا رَہا نَفاسَت سے
پَلَٹ کے سارے اُسی چَھت پہ آنے لَگتے ہَیں
وہ جَب بھی کَرتا ہے پَنچِھی رِہا نَفاسَت سے
مَیں اُس کو جَب بِھی گَلے سے لَگانے لَگتا ہُوں
صَدا یہ آتی ہے مُجھ کو زرا ؛؛ نَفاسَت سے
وہ سارے شہر کی نَظروں میں اَچَّھا ہوتا ہے
وہ جِس کِسی کو بھی کہہ دے بُرا نَفاسَت سے
جو قَافِیہ بِھی چُنا اُس کو دِل سے پُورا کِیا
بَس ایک کام تو ہَم نے کِیا نَفاسَت سے
سَلام کرتی ہے اُس کو رِدا نَفاسَت سے
جو تیرے گال کو چُھو لے ہَوا نَفاسَت سے
شاعری:عرفان منظور بھٹہ
اُتارتا ہوں ڈائری پر اک خیال کی تھکن
اگر آپ محبت پر مزید اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
heart touching love poetry in urdu | love poetry in urdu text | urdu poetry love | Urdu poetry heart broken