اُتارتا ہوں ڈائری پر اک خیال کی تھکن | تھکن پر اشعار | urdu poetry sad 2 lines

sad poetry sms in urdu | sad poetry urdu | urdu poetry sad 2 lines

0 52

اُتارتا ہوں ڈائری پر اک خیال کی تھکن
کِسی کے ساتھ کے عروج اور زوال کی تھکن

جو ایک جھوٹے دستخط پہ سینکڑوں کماتا ہے
کہاں سمجھ سکے گا وہ بھلا حلال کی تھکن

کہیں سے مُجھ کو میری ماں کی گود لا کے دیجیے
اُتارنی ہے مجھ کو اپنے بیس سال کی تھکن

حواس میرے لے گئی ہیں تیری بے یقینیاں
دماغ پر سوار ہے ترے سوال کی تھکن

اتارتا ہوں آج بھی سٹیشنوں پہ بیٹھ کر
کسی کے ساتھ آخری اداس کال کی تھکن

تُو آج میرے پاس ہے مگر وہی ہے فاصلہ
ترے جنوں سے کم نہیں ترے وصال کی تھکن

نہ جانے کتنی خوشبوؤں کا بوجھ اس کے سر پہ ہے
بس ایک مالی جانتا ہے دیکھ بھال کی تھکن

کبھی تو اپنے فیصلوں کا دکھ سمجھ میں آئے گا
کبھی تو والدین پر کھلے گی لعل کی تھکن

اُتارتا ہوں ڈائری پر اک خیال کی تھکن
کِسی کے ساتھ کے عروج اور زوال کی تھکن

شاعری:عرفان منظور بھٹہ

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

urdu poetry sad 2 lines | sad poetry sms in urdu | sad poetry urdu | urdu poetry sad 2 lines

عرفان منظور بھٹہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.