روز محشر جو تیرے در پہ

دنیا کی دکھوں اور پریشانیوں کے درمیان لکھی گئی مناجات

4 74

روز محشر جو تیرے در پہ بلایا جاؤں
ہر مسلمان بلکہ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی زندگی سکون میں گزرے…. اس کی ہر خواہش پوری ہو. لیکن ایسا ہوتا نہیں. جب دنیا ہے ہی امتحان گاہ…. جب یہ عالم ہے ہی دکھوں تکلیفوں پریشانیوں میں انسان کی آزمائش گاہ تو ممکن ہی نہیں کہ کوئی انسان بغیر پریشانی بغیر دکھ کے اپنی ساری زندگی گزار لے.

کچھ دکھ پوشیدہ کچھ دکھ ظاہری، کچھ خوشیاں وقتی کچھ آسائشیں بناوٹی… الغرض ہر انسان اور ہر مسلمان زندگی کے کسی نے کسی موڑ پر لازمی دکھ درد سے گزرتا ہے۔ اور یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب اسے اللہ رب العزت کی جنت پر یقین اس کے حوصلے میں اضافہ کرتا ہے. اسے امید ہوتی ہے کہ جو آسائش، جو سکون اسے دنیا میں نہ مل سکا، اچھے اور نیک اعمال کرنے سے آخرت میں اور  جنت میں مل جائے گا.

یہ وہ لمحہ ہوتا ہے جب اسے اپنی دنیا کے دکھ عارضی محسوس ہوتے ہیں… آخرت میں جنت پانے کی امید دنیا کے ہر دکھ کا مداوا بن جاتی ہے اور انسان کو اس یقین سے تحفظ ملتا ہے کہ اگر دنیا میں خواہشات مکمل نہیں ہو سکیں تو جنت ہے ہی اسی وجہ سے. وہ پھر دنیا کے ساتھ ساتھ جنت کمانے کی جدو جہد کرتا ہے اور ساتھ ساتھ یہ دعا بھی کرتا ہے

روز محشر جو تیرے در پہ بلایا جاوں

 

روز محشر جو تیرے در پہ بلایا جاوں
کتنا اچھا ہو شہیدوں میں اٹھایا جاوں

میرے رب ! میرے مقدر کا ستارہ چمکے
جب ترے عرش کے سائے میں بٹھایا جاوں

روز محشر جو تیرے در پہ
محو پرواز رہے روح مری جنت میں
چاہے دنیا میں تہہ خاک لٹایا جاوں

محو پرواز رہے روح مری جنت میں
چاہے دنیا میں تہہ خاک لٹایا جاوں

ایک روزن ہو مری قبر میں جنت کی طرف
خواہش دید الہی میں سلایا جاوں

میرا ہر زخم مہک اٹھے گلابوں کی طرح
جب میں جنت کی ہواوں میں بسایا جاوں

جن کے ہاتھوں نے مری روح کو فرحت بخشی
جام کوثر انہی ہاتھوں سے پلایا جاوں

دست کافر سے بگڑ جائے جو چہرہ میرا
دست حوران بہشتی سے سجایا جاوں

تیرا دیدار ہی یارب مری منزل ٹھہرے
جب ترے حکم پہ جنت میں بلایا جاوں

 

شاعری : سلیم اللہ صفدر

 

 

اگر آپ مزید مناجات یعنی دعائیں التجائیں سننا اور پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

4 تبصرے
  1. najlepszy sklep کہتے ہیں

    Wow, amazing blog format! How lengthy have you been running a blog for?
    you make blogging look easy. The overall glance of your web site is wonderful, as smartly as the content material!
    You can see similar: dobry sklep and here najlepszy sklep

  2. sklep online کہتے ہیں

    Hi there, after reading this awesome piece of writing i am also delighted
    to share my know-how here with colleagues. I saw similar here: dobry sklep and also here: sklep online

  3. […] آپ مزید مناجات ، حمدیہ اشعار اور نعت شریف پڑھنا چاہتے ہیں تو ان کو […]

  4. ecommerce کہتے ہیں

    Thanks a bunch for sharing this with all people you really recognize what you’re talking about!
    Bookmarked. Kindly also consult with my website =).
    We will have a link trade agreement among us I saw similar here:
    Ecommerce

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.