اتحاد بین المسلمین موجودہ دور میں امت مسلمہ کی شدید ضرورت ہے۔ اور اسی اتحاد کے نہ ہونے کی وجہ سے آج امت کا یہ حال ہے. اس اتحاد کے بارے میں اللہ رب العزت نے بھی یہود و نصاریٰ کو مخاطب کر کے کہا کہ اس چیز کی طرف آ جاؤ جو ہم میں اور تم میں مشترک ہے اور وہ ہے لا الہ الا اللہ. جب یہود و نصاریٰ لا الہ الا اللہ کا اقرار کر لیں گے تب ان کو مزید سمجھانا مشکل نہیں کہ اس کلمہ کے تقاضے کیا ہیں.
بالکل یہی صورت حال آج ہے. بجائے سوشل میڈیا پر سرعام فتووں مناظروں، طعن و تشنیع کے نشتر برسانے کے جو چیز ہم سب میں مشترک ہے یعنی حبِ نبوی تو جب آپ اسی مشترک خاصیت حب نبوی اور سنت نبوی کی دعوت دیتے ہیں….. کسی نام نہاد بریلوی دیوبندی یا اہل حدیث کو محبت اور حکمت سے اپنے قریب کر کے یہ بات سمجھا دیتے ہیں کہ اللہ کے نبی کی سنت میں ہی آپ کی دنیا و آخرت کی نجات ہے اور وہ آپ کی بات کو سن کر بہت ساری خرافات و بدعات سے اپنا دامن چھڑا لیتا ہے تو یہی آپ کی نجات کے لئے کافی ہے…. سرخ سو اونٹوں سے بہتر ہے.
نبی سے عشق کا اظہار مل کے دکھلائیں
ہر ایک سنت نبوی کو آج اپنائیں
ذکر ہو، نعت ہو یا ہو حدیث آقا کی
کسی عمل میں بھی سنت سے ہم نہ ہٹ پائیں
نبی کے نام سے نسبت عزیز ہے ہم کو
نبی کے نام سے ہم متحد بھی ہو جائیں
لڑیں نہ دین کی خاطر ہم ایک دوسرے سے
برائے عشق نبی کاش ایک ہو جائیں
اتحاد بین المسلمین
ہمارے پاک نبی آئے اس مہینے میں
اسی لیے تو سبھی ہم خوشی مناتے ہیں
انہی کے فیض سے یہ زندگی منور ہے
انہی کے ذکر سے ہم آخرت کماتے ہیں
ہمارے واسطے روتے رہے جو ہر شب میں
انہی کے چہرے کی تعریف ہم سناتے ہیں
وہ جن کے دانت ہمارے لیے شہید ہوئے
انہی کے دستِ شفاعت کی آس پاتے ہیں
دلوں میں سب کے محبت جگائی ہے ہم نے
ہر اک کو نعت ِ محمد سنائی ہے ہم نے
نہ بھول پائے ہیں توحید کا کوئی نکتہ
ضیاء ِرحمت عالم پھیلائی ہے ہم نے
فرشتے لکھتے ہیں ہم پر سلام ہر اک پل
کبھی جو نعت کی محفل سجائی ہے ہم نے
میرے نبی کے صحابہ جو دل میں رکھتے تھے
وفا کچھ ایسی سبھی کو سکھائی ہے ہم نے
نبی کی بات کو سیرت کو عام کرتے ہیں
یہ جسم و جان فقط رب کے نام کرتے ہیں
خدا کے بعد نبی کا مقام آتا ہے
ہر ایک دل میں یہ پیغام عام کرتے ہیں
کٹا کے سر کو بچاتے ہیں لفظ آقا کے
لہو سے نقشِ نبی کو دوام کرتے ہیں
حدیث نبوی کو پھیلائیں ہم ہر اک دل تک
اسی عزم سے بسر صبح و شام کرتے ہیں
شاعری :سلیم اللہ صفدر
اگر آپ مزید نعت شریف یا حمدیہ اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دکیھیں
[…] قلم سے اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے نعت لازمی […]
It’s very interesting! If you need help, look here: hitman agency
Wow, wonderful blog format! How lengthy have you been blogging for?
you make blogging look easy. The overall look of your site is wonderful, let
alone the content material! You can see similar:
sklep online and here e-commerce
Wow, that’s what I was exploring for, what a data!
existing here at this blog, thanks admin of this web site.
I saw similar here: ecommerce and also here: dobry sklep