آفتابِ مبیں محمد ہیں ماہ تابِ حَسیں محمد ہیں | نعت رسول مقبول |urdu naat sharif

محترم حیات عبداللہ صاحب کے قلم سے اردو نعت شریف | lyrics naat urdu

0 40

آفتابِ مبیں محمد ہیں
ماہ تابِ حَسیں محمد ہیں

وہ کسی اور کے نہیں طالب
دل میں جن کے مکیں محمد ہیں

اسوہ جن کا نجات کا باعث
وہ کوئی اور نہیں محمد ہیں

دل کو دل سے ملانے آپ آئے
دل ربا دل نشیں محمد ہیں

زندگی کیوں نہ ہو نثار ان پر
زندگی سے حسیں محمد ہیں

روشنی سب اُنھی سے پاتے ہیں
جن دلوں کے نگیں محمد ہیں

اے خدا اب حیات کا مقصد
اور کچھ بھی نہیں محمد ہیں

آفتابِ مبیں محمد ہیں
ماہ تابِ حَسیں محمد ہیں

(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )

شاعری: حیات عبداللہ

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

رحمت ِ دو جہاں تاجدارِ حرم خاتم الانبیا میرے شاہِ امم | نعت شریف

If you want to read naat poetry in Urdu please visit

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics | written naat

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.