مصطفی کی اِطاعت کرو مومنو

2 13

مصطفی کی اِطاعت کرو مومنو
دینِ آقا کی خدمت کرو مومنو

غیرِ رب کا تصور نہ دل میں رہے
ایسی رب کی عبادت کرو مومنو

دل کی کشتی کو حق کی طرف موڑ لے
ہر گناہ سے بغاوت کرو مومنو

غیرِ محرم کی چاہت میں رسوائیاں
اہلیہ سے محبت کرو مومنو

عیشِ دنیا میں ہیں غم ہی غم دوستو
جانِبِ خِیر نِسبٙت کرو مومنو

بدنگاہی سے ناراض ہوگا خُدا
اہلِ تقویٰ کی صحبت کرو مومنو

مقصٙدِ زندگی ہو خدا کی رضا
آج موقع ہے ہمت کرو مومنو

ہرطرف ہرجگہ دین اسلام ہو
شاہِ بطحا کی مدحت کرو مومنو

دل میں یادِ خدا کے سوا کچھ نہ ہو
اپنے دل کی حِفاظت کرو مومنو

مصطفی کی اِطاعت کرو مومنو
دینِ آقا کی خدمت کرو مومنو

 

شاعری: ازلان الرحمان

 

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

2 تبصرے
  1. agencja reklamowa کہتے ہیں

    It’s very interesting! If you need help, look here: hitman agency

  2. ecommerce کہتے ہیں

    Wow, marvelous weblog layout! How long have you ever been running a blog for?

    you make blogging look easy. The whole glance of your site is great, as neatly as the content
    material! You can see similar: najlepszy
    sklep and here ecommerce

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.