زمانہ حج کا دیکھو آ رہا ہے | حج پر اشعار
حج شاعری |hajj poetry in urdu
زمانہ حج کا دیکھو آ رہا ہے
زہے قسمت جو حج پر جا رہا ہے
خدا کے عشق میں ڈوبا ہے حاجی
محبت کا مزہ بھی پا رہا ہے
حرم کی یاد میں حاجی مگن ہے
ترانہ حاضری کا گا رہا ہے
سفر حاجی مبارک ہو سہانا
مجھے عرصہ میرا یاد آ رہا ہے
مبارک اک سفر پر ہے روانہ
خدا کی یاد حاجی لا رہا ہے
نہ جانے حاضری کب ہو دوبارہ
میرا دل بھی تڑپتا جا رہا ہے
خدا اظہر کو حج پر اب بلا لے
یہ بندہ اب سسکتا جا رہا ہے
زمانہ حج کا دیکھو آ رہا ہے
زہے قسمت جو حج پر جا رہا ہے
اگر آپ مزید حج پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں