ڈاکٹر محمد اظہر خالدنعت رسول مقبول

حسیں آقا سا دنیا میں کہیں چہرا نہیں ملتا | ںعت رسول مقبول | naat poetry in urdu two lines

حسیں آقا سا دنیا میں کہیں چہرا نہیں ملتا مدینے کی فضا جیسا کہیں جلوا نہیں ملتا نظارہ شہر آقا  کا انوکھا ہے جہاں بھر میں کوئی بھی سبز گنبد سا کہیں پیارا نہیں ملتا
حسیں آقا سا دنیا میں کہیں چہرا نہیں ملتا | ںعت رسول مقبول | naat poetry in urdu two lines

حسیں آقا سا دنیا میں کہیں چہرا نہیں ملتا
مدینے کی فضا جیسا کہیں جلوا نہیں ملتا

نظارہ شہر آقا  کا انوکھا ہے جہاں بھر میں
کوئی بھی سبز گنبد سا کہیں پیارا نہیں ملتا

رسول پاک  کی سیرت کو دنیا میں بھلا دے جو
بھٹکتا رہتا ہے پھر وہ اسے رستہ نہیں ملتا

نبی  کے عشق کی خاطر سبھی کچھ تم کرو قرباں
نہایت قیمتی سودا ہے یہ سستا نہیں ملتا

اگر پیارے نبی  کے کام کو جگ میں بھلا بیٹھے
یہاں پھر کامیابی کا تمہیں زینہ نہیں ملتا

صحابہ سارے عادل ہیں پڑھو گر زندگی ان کی
نبی  سے بے وفائی کا کوئی قصہ نہیں ملتا

خدا کا شکر ہے اظہر حقیقی عشق لکھتا ہے
مجازی عشق میں میرا قلم چلتا نہیں ملتا

حسیں آقا سا دنیا میں کہیں چہرا نہیں ملتا
مدینے کی فضا جیسا کہیں جلوا نہیں ملتا

شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد

نبی آخر، عظیم و برتر رفیقِ انور، جلیل رہبر | نعت رسول مقبول

دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا| اردو نعت

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

naat poetry in urdu two lines | 2 line poetry for naat in urdu text | naat poetry in urdu text | naat poetry in urdu | naat lyrics in urdu

 

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *