کردار بہتریں ہے گفتار بہتریں ہے| نعت شریف

بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول

1 16

کردار بہتریں ہے گفتار بہتریں ہے
آقائے دو جہاں کا رخسار بہتریں ہے

ہیں سب نبی نرالے اعلی مقام والے
لیکن وہ انبیاء کا سردار بہتریں ہے

صدیق ہو، عمرہو، عثماں ہو کہ حیدر
یارو! میرے نبی کا ہر یار بہتریں ہے

خوشبو سے ہے معطر، گزرے جہاں سے آقا
وہ راہ بہتریں ہے وہ غار بہتریں ہے

حسرت بھری نگاہیں ، دیدار کا ہو منظر
تاروں میں اس قمر کا دربار بہتریں ہے

سجاد حبِِ احمد کا ہر مریض اعلٰی
واللّٰہ ان کا ہر اک بیمار بہتریں ہے

کردار بہتریں ہے گفتار بہتریں ہے
آقائے دو جہاں کا رخسار بہتریں ہے

شاعری: حافظ سجاد احمد

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

1 تبصرہ
  1. zakupy online کہتے ہیں

    You are truly a just right webmaster. This site loading speed is amazing.
    It seems that you are doing any distinctive trick.

    Also, the contents are masterwork. you’ve performed a magnificent process in this topic!
    Similar here: quorionex.top and also here: Sklep online

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.