بن کے آئے اس جہاں رہبر ، امام الانبیاء |lyrics naat urdu | اردو نعتیہ اشعار

naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats

1 20

بن کے آئے اس جہاں رہبر ، امام الانبیاء
میرے آقا اور ہیں سرور ، امام الانبیاء

وہ  سراپا نور ہیں لیکن بشر ہیں بالیقیں
وہ  منور اور ہیں انور ، امام الانبیاء

حسن میں ان  کا کوئی ثانی نہیں جگ میں کہیں
پیارے دلکش اور ہیں دلبر ، امام الانبیاء

جن  کے بارے میں خدا نے خود ہی قرآں میں کہا
خلق کے وہ  اعلی اک پیکر ، امام الانبیاء

خوں کے پیاسوں کو بھی معافی کا وہ  مژدہ دے رہے
درگزر کا وہ  بنے مظہر ، امام الانبیاء

رتبہ ان  کا ہے جدا سب سے بڑا بعد از خدا
بعد رب کے آپ  ہیں برتر ، امام الانبیاء

ان  کی رحمت بے بہا ہے ان  کی رحمت تو بتا
نعت لکھ تو بھی ارے اظہر ، امام الانبیاء

بن کے آئے اس جہاں رہبر ، امام الانبیاء
میرے آقا اور ہیں سرور ، امام الانبیاء

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

رحمت کا ابر بن کر آقا جہاں میں آئے | نعت رسول مقبول

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics

1 تبصرہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.