ڈاکٹر محمد اظہر خالدنعت رسول مقبول

دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا| اردو نعت | Naat poetry in Urdu two lines text

دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا جب محمد مصطفی  آئے اجالا ہو گیا ڈر گیا اور دم دبا کر بھاگا باطل دیکھ لو آقا  آئے حق کا ہر سو بول بالا ہو گیا
دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا| اردو نعت | Naat poetry in Urdu two lines text

دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا
جب محمد مصطفی  آئے اجالا ہو گیا

ڈر گیا اور دم دبا کر بھاگا باطل دیکھ لو
آقا  آئے حق کا ہر سو بول بالا ہو گیا

جیسے آئے چھٹ گئیں تاریکیاں دنیا سے سب
میرے پیارے آقا  جی سے یوں سویرا ہو گیا

پیارے آقا آپ  کی الفت محبت مل گئی
بے سہارے امتی کو اک سہارا ہو گیا

جو بھی آقا  کی محبت اور اطاعت میں لگا
اس کا دیکھو رتبہ دنیا میں نرالا ہو گیا

جب سے آقا  کی میں مدحت لکھ رہا تم بھی سنو
دل مرا روشن بہت اک یہ ستارہ ہو گیا

موج لگ جائے گی اظہر دیکھ لینا حشر میں
میرے آقا  کا مجھے جب اک اشارہ ہو گیا

دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا
جب محمد مصطفی  آئے اجالا ہو گیا

شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد

بن کے آئے اس جہاں رہبر ، امام الانبیاء 

حوض کوثر پہ حال کیا ہو گا جب نبی جی  سے سامنا ہو گا | حوض کوثر پر نعتیہ اشعار

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

naat poetry in urdu two lines |  2 line poetry for naat in urdu text | naat poetry in urdu text |

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *