اداس شاعریعادل حسین

ہر طرف ہے وبال وحشت کا | وحشت پر اشعار | sad poetry sms in urdu

ہر طرف ہے وبال وحشت کا دشت ہے ہم خیال وحشت کا ایک سا ڈر ہے روح و منظر میں دیکھیے اعتدال وحشت کا تیری رفتار تیز تر ہوگی دل سے کانٹا نکال وحشت کا
ہر طرف ہے وبال وحشت کا | وحشت پر اشعار | sad poetry sms in urdu

ہر طرف ہے وبال وحشت کا
دشت ہے ہم خیال وحشت کا

ایک سا ڈر ہے روح و منظر میں
دیکھیے اعتدال وحشت کا

تیری رفتار تیز تر ہوگی
دل سے کانٹا نکال وحشت کا

دشتِ دل میں خرام کرتا ہے
روز کوئی غزال وحشت کا

یہ جو حالت بنی ہوئی ہے مری
ہے یہ سارا کمال وحشت کا

کم چراغاں کرو بیاباں میں
ہو رہا ہے زوال وحشت کا

میرے چوگِرد روز بچھتا ہے
ایک مضبوط جال وحشت کا

پھر کسی وسوسے نے کر ڈالا
دل سے رشتہ بحال وحشت کا

کُھل کے جب مَیں نہ رو سکا عادل
بڑھ گیا احتمال وحشت کا

ہر طرف ہے وبال وحشت کا
دشت ہے ہم خیال وحشت کا

شاعری : عادل حسین

دشت کو پُرفضا بناتے ہوئے | غمگین شاعری اردو | Urdu Sad Poetry 2 Lines

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

sad poetry urdu | sad poetry | sad ghazal lyrics in urdu |sad poetry sms in urdu | urdu sad poetry 2 lines

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *