ہوں غفلت کا مارا، گنہگار ہوں میں

اللہ رب العزت کے حصور دعائیہ شاعری

0 125

ہوں غفلت کا مارا، گنہگار ہوں میں…! اللہ رب العزت کے حضور اپنے آنسوؤں کے ساتھ کھڑے ہونا نہ صرف دنیا میں باعث عزت ہے بلکہ آخرت میں بھی۔ یہ مناجات انہی جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔

ہوں غفلت کا مارا، گنہگار ہوں میں
ترے در پہ حاضر شرمسار ہوں میں

صراط نبی کو میں بھولا ہوا ہوں
الہی! کرم کر سیاہ کار ہوں میں

مرے دل کو اپنی خشیت سے بھر دے
لرزتے لبوں سے طلب گار ہوں میں

خطا ہی خطا ہوں میں بھٹکا ہوا ہوں
نکما ہوں،بے حس خطاکار ہوں میں

ہوں بیمار دنیا، رفیقِ شیاطیں
میں پاپی، میں عاصی، سزاوار ہوں میں

میں خلوت کا مجرم، میں جلوت کا زاہد
ریاکار ہوں میں اداکار ہوں میں

میں ”ہمدرد“ تجھ سے مخاطب ہوں مولا
مجھے نیک کردے کہ بدکار میں ہوں

 

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

 

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.