دربار مصطفی میں ، زار و قطار رویا | نعت شریف اردو | naat poetry 2 lines
naat lyrics in urdu writing | naat poetry in urdu | naat poetry in urdu two lines text
دربار مصطفی میں ، زار و قطار رویا
اپنی جفائیں سوچیں ، میں بار بار رویا
طیبہ میں پھر رہا تھا ، مجرم بنا ہوا تھا
سوچے نبی کے احساں ، میں بے شمار رویا
کیسے بتاؤں تم کو ، کس وقت چپ ہوا تھا ؟
آقا کے شہر میں میں ، لیل و نہار رویا
اپنے نبی کے قدموں ، کو ڈھونڈتا رہا میں
طیبہ کی گلیوں میں میں ، پیدل سوار رویا
پیارے نبی کے در پر ، جذبات ہی عجب تھے
رویا وہاں خوشی سے ، اور سوگوار رویا
دامن تھا میرا خالی ، رب کا بنا سوالی
ان کی شفاعتوں کا ، امیدوار رویا
من من کا اک قدم تھا ، جب واپسی ہوئی تھی
اظہر جدائی ان کی ، میں دل فگار رویا
دربار مصطفی میں ، زار و قطار رویا
اپنی جفائیں سوچیں ، میں بار بار رویا
naat lyrics in urdu writing | naat poetry in urdu | naat poetry in urdu two lines text | naat poetry in urdu | naat sharif in urdu written | naat poetry in urdu two lines