ہم اپنے گھر کا رستہ بھول کر صحرا میں آ نکلے | اداس شاعری | sad poetry urdu shayari

so sad poetry urdu | sad poetry urdu 2 line | sad poetry urdu

0 25

ہم اپنے گھر کا رستہ بھول کر صحرا میں آ نکلے
بجھانے پیاس اپنی ریت کے دریا میں آنکلے

کبھی چہرے بھی دیتے ہیں کھلا دھوکا نگاہوں کو
تلاش دوستاں تھی ہم صف اعدا میں آنکلے

ہزاروں وسوسوں نے شہرِ دل پامال کر ڈالا
کہاں کفارِصحن مسجد اقصیٰ میں آ نکلے؟

زمانے کا سفر گویا سفر اک دائرے کا ہے
گئے جو شہر ماضی میں در فردا میں آ نکلے

ٹھکانہ ہی نہیں کوئی ہمارا مستقل یارو!
کبھی گلشن میں آ نکلے کبھی صحرا میں آ نکلے

تمنا تھی نہ خواہش تھی نہ تھی کوئی غرض ہم کو
تماشا دیکھنے ہم بازی گر دنیا میں آ نکلے

چراغِ درد تھے ہم کو تو جلنا تھا الگ رہ کر
شبستاں سے چلے اپنے دل تنہا میں آنکلے

غزل کہنے کو جب فکر سخن کی ہے ناصرّ ہم نے
غلام الفاظ تھے جو خدمت آقا میں آ نکلے

ہم اپنے گھر کا رستہ بھول کر صحرا میں آ نکلے
بجھانے پیاس اپنی ریت کے دریا میں آنکلے

شاعری :  ناصرسلیم

لبوں پر دشمنی کے تذکرے اچھے نہیں لگتے | اردو غمگین غزل

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

sad poetry urdu | sad poetry urdu 2 line | best sad poetry urdu | sad poetry urdu sms

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.