تیرے ہونٹوں پہ مرے نام کی تکرار ہے کیوں| غمگین اردو شاعری محبت| Sad Poetry 2 Lines

0 17

تیرے ہونٹوں پہ مرے نام کی تکرار ہے کیوں
گر نہیں پیار، تو پھر پیار کا اظہار ہے کیوں

اک طرف جرم جفا میں ہے ترا نام عیاں
اک طرف شہر غریباں پہ یہ ایثار ہے کیوں

ساتھ چلنے کا ہے وعدہ تو سنبھل کر چلنا
دامن خاک پہ یوں تیز پا رفتار ہے کیوں

پہلے پہلے مری ہر بات پہ انکار کیا
یہ عجب ہے کہ اب اقرار پہ اقرار ہے کیوں

کشتۂ ناز سے خود کو تھا بچا رکھا پر
اب اسی ناز و نعم کا تو طلبگار ہے کیوں

خود کو مِعمار و معلم تو سمجھتا ہے مگر
خوں سے رنگین ترا خنجر و تلوار ہے کیوں

خشک پتوں کو مرے غم نے کیا لعل و گہر
پھر وہ راقم مرے اشعار سے بیزار ہے کیوں

تیرے ہونٹوں پہ مرے نام کی تکرار ہے کیوں
گر نہیں پیار، تو پھر پیار کا اظہار ہے کیوں

شاعری: ایم راقم نقشبندی

خود سے الجھ رہا ہوں مجھے چھوڑ دیجیے| اداس اردو شاعری

If you want to read more sad poetry in Urdu please check

urdu poetry sad 2 lines | sad poetry in urdu | sad poetry urdu | urdu sad poetry 2 lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.