ہیں ماں باپ کی زندگی بیٹیاں
ہر اک آرزو ہر خوشی بیٹیاں
ہیں آنگن کی وہ روشنی بیٹیاں
نہ بھولیں کسی کو کبھی بیٹیاں
وہ معصوم سی خواہشوں کا بیاں
وہ مسکان وہ قہقہوں کا جہاں
وہ آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں ماں باپ کی
وہ راحت و رحمت کی ہیں کہکشاں
وہ دنیا میں تسکینِ جاں بیٹیاں
ہیں جنت کی خوشخبریاں بیٹیاں
وہ بابا کے گھر میزبانی کریں
مگر خود ہیں وہ میہماں بیٹیاں
ہر اک ان کا غم دل پہ سہتے ہیں جو
شجر بن کے ہی باپ رہتے ہیں وہ
انہی کلیوں کے دم سے ہے ہر بہار
ہیں سنگدل انہیں بوجھ کہتے ہیں جو
محبت سے آنگن سجاتی ہیں وہ
دکھی دل کو ہنسنا سکھاتی ہیں وہ
تھکاوٹ ہو جب روح اور جسم کی
تو ماں باپ کے سر دباتی ہیں وہ
وہ سب ایک دن اپنے گھر جائیں گی
ہر اک کو ہر اک پل وہ یاد آئیں گی
نظر سے ہوں دور اور دل کے قریب
دل و جاں کا حصہ وہ بن جائیں گی
کبھی دکھ نہ پہنچے اے مولا انہیں
ہمیشہ حفاظت میں رکھنا انہیں
نئے گھر کی خوشیاں نئے گھر کے سکھ
عطا میرے مولا تو کرنا انہیں
ہیں ماں باپ کی زندگی بیٹیاں
ہر اک آرزو ہر خوشی بیٹیاں
ہیں آنگن کی وہ روشنی بیٹیاں
نہ بھولیں کسی کو کبھی بیٹیاں
اگر آپ بیٹی کی عظمت پر شاعری کے علاوہ ماں کی شان میں کلام پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی دیکھیں
[…] آپ ماں کی شان میں کلام کے ساتھ ساتھ بیٹی کی عظمت پر شاعری پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی […]
[…] آپ ماں کی شان میں کلام کے ساتھ ساتھ بیٹی کی عظمت پر شاعری پڑھنا چاہیں تو یہ لازمی […]
You are in reality a good webmaster. This web site loading
pace is incredible. It kind of feels that you are doing any unique trick.
Also, the contents are masterpiece. you have done a magnificent process in this
matter! Similar here: ecommerce and also here: Bezpieczne zakupy