جس پہ دل سے میں یارو فدا ہوگیا| اداس شاعری
جس پہ دل سے میں یارو فدا ہوگیا
چھوڑ کر وہ مُجھے بے وفا ہوگیا
زخم مجھ کو ملے زندگی میں بہت
درد اتنا بڑھا کہ دوا ہوگیا
دوستی میں سبھی مطلبی بن گئے
یہ جہاں کو اچانک سے کیا ہوگیا؟
ناز کرتا رہا جس پہ دل ہر گھڑی
وہ زمانہ خوشی کا ہٙوا ہو گیا
بے وجہ دل کو ہاتھوں میں تھاما نہیں
من کی دنیا میں کچھ حادثہ ہوگیا
دو جہاں میں ہے اذلان انمول وہ
جو تلاشِ خُدا میں فنا ہوگیا
جس پہ دل سے میں یارو فدا ہوگیا
چھوڑ کر وہ مُجھے بے وفا ہوگیا