سوئے طیبہ جونہی قافلہ ہو گیا | خوبصورت نعتیہ کلام | سفر مدینہ پر اشعار
Naat lyrics Urdu writing | Naat Sharif lyrics Urdu | madina shayari urdu | madina poetry in urdu | madina poetry urdu
سوئے طیبہ جونہی قافلہ ہو گیا
اشکوں کا بھی رواں سلسلہ ہو گیا
جو نبی ﷺ کے نگر کی طرف ہے بنا
ہم کو محبوب وہ راستہ ہو گیا
فضل رب سے چلے ہیں مدینہ کی اور
اب ہمارے لیے فیصلہ ہو گیا
یاد آقا ﷺ میں ہم بھی چلے جا رہے
لب پہ جاری یہ صل علی ہو گیا
لو ہماری مدینہ سے اب ہے لگی
دیکھئے کیسے کم فاصلہ ہو گیا
جیسے طیبہ میں پہنچے خوشی مل گئی
امتی کو بڑا آسرا ہو گیا
جالیوں پر یہ اظہر بلکتا ہوا
آقا ﷺ کے سامنے ہی کھڑا ہو گیا
سوئے طیبہ جونہی قافلہ ہو گیا
اشکوں کا بھی رواں سلسلہ ہو گیا
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
طیبہ کی آ رہی ہے بہت یاد آج کل | نعت شریف
If you want to read more Madina Poetry Urdu please visit
Urdu poetry 2 lines| Urdu poetry Madina | urdu poetry on Madina | Madina poetry in urdu text | Urdu poetry Islamic | Madina pak poetry | madina shayari urdu | madina poetry in urdu | Madina poetry urdu