کی ہے آقا سے وفا، صدیق تیرا شکریہ | حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر اشعار

شان ابوبکر صدیق پر اشعار |

0 66

کی ہے آقا سے وفا، صدیق تیرا شکریہ
ہم یہ کہتے ہیں سدا ، صدیق تیرا شکریہ

پیارے آقا  جی پہ ایماں لانے میں سبقت تری
سب سے اول آ گیا ، صدیق تیرا شکریہ

میں نہ کھاؤں گا یہ کھانا تیری خواہش تھی عجب
تم دکھاؤ مصطفی  ، صدیق تیرا شکریہ

تو نبی  جی کا ہے ساتھی ان  کو غار ثور پر
دوش پہ لے کر چڑھا ، صدیق تیرا شکریہ

جب مدینہ میں تھے پہنچے اک عجب منظر تھا وہ
آقا  پر سایہ کیا ، صدیق تیرا شکریہ

اس جہاں ہے اس جہاں بھی دیکھ لیں گے سارے لوگ
پائے گا رتبہ جدا ، صدیق تیرا شکریہ

تیرے احساں کیسے اظہر سارے لکھ پائے گا یہ
شکریہ بس شکریہ ، صدیق تیرا شکریہ

کی ہے آقا  سے وفا ، صدیق تیرا شکریہ
ہم یہ کہتے ہیں سدا ، صدیق تیرا شکریہ

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جس کو اصحاب سے الفت ہے ترانے لکھے | شان صحابہ پر کلام

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.