صحابہ پاک کی الفت میں سرخرو ہونا
انہی کی یاد میں تم محو گفتگو ہونا
یہ زندگی کی علامت ہے اک ، دعاؤں میں
صحابہ کی تو زیارت کی آرزو ہونا
وہ کامیاب ہیں سب ہی تو چاہئے یہ ہمیں
صحابہ جیسی حیاتی کی جستجو ہونا
خدا نبی سے وفا کی نشانی ہے ، دل میں
صحابہ پاک کی عزت و آبرو ہونا
ہے لازمی کہ صحابہ کی شان لکھنے میں
کلام رب کی گواہی کا روبرو ہونا
لڑائیوں میں صحابہ کی الفتیں دیکھو
حضور کی ہی حفاظت میں چار سو ہونا
صحابہ کی میں فضیلت لکھوں پڑھوں اظہر
خدا مجھے بھی عطا کر دے خوش گلو ہونا
صحابہ پاک کی الفت میں سرخرو ہونا
انہی کی یاد میں تم محو گفتگو ہونا
صحابہ سے جو بدگماں کررہے ہیں| شان صحابہ پر اشعار | Urdu Poetry Islamic
If you want to read more Islamic poems urdu about Sahabah please click
Urdu poetry manqabat | islamic poems urdu | islamic poetry | Urdu poetry text