اسلامی شاعریڈاکٹر محمد اظہر خالد

جانے حاجی کا حال کیا ہو گا شہر مکہ میں جب کھڑا ہو گا |حج شاعری | Hajj poetry in Urdu

جانے حاجی کا حال کیا ہو گا شہر مکہ میں جب کھڑا ہو گا باندھے احرام رو رہا ہو گا پھر حرم کی طرف چلا ہو گا
جانے حاجی کا حال کیا ہو گا شہر مکہ میں جب کھڑا ہو گا |حج شاعری | Hajj poetry in Urdu

جانے حاجی کا حال کیا ہو گا
شہر مکہ میں جب کھڑا ہو گا

باندھے احرام رو رہا ہو گا
پھر حرم کی طرف چلا ہو گا

بھول کر دنیا دم بخود ہو گا
سامنے کعبہ جب دکھا ہو گا

روتے روتے قدم اٹھائے سب
گرد کعبے کے جب پھرا ہو گا

ہچکیاں سسکیاں بہت ہوں گی
ملتزم پر جونہی رکا ہو گا

رب کا گھر دیکھتے ہوئے ہر دم
آب زم زم بھی پھر پیا ہو گا

رو رہے ہو دوبارہ کیوں اظہر ؟
درد دل سے ہی کچھ لکھا ہو گا

جانے حاجی کا حال کیا ہو گا
شہر مکہ میں جب کھڑا ہو گا

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

یا خدا انتظام ہو جائے حج پہ حاضر غلام ہو جائے | حج پر کلام

اگر آپ مزید  حج پر اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want to read more Hajj poetry in Urdu please visit

hajj poetry in urdu text | Hajj poetry in Urdu | Urdu poetry on Hajj | urdu islamic poetry

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *