یہ وقت کی ندا ہے رمضان جا رہا ہے

Ramzan poetry in Urdu text

0 4

یہ وقت کی ندا ہے رمضان جا رہا ہے
رب کو منا لو تم بھی یہ دل کی التجا ہے

نیکی بس اک کماؤ، لاکھوں میں اجر پاؤ
اللہ کی رحمتوں کا لافانی سلسلہ ہے

اب غفلتوں کو چھوڑو، مالک سے رشتہ جوڑو
اگلے برس میں کیا ہو، کب کون جانتا ہے

ماہ صیام کا بس اتنا سا فلسفہ ہے
شیطان کو سزا ہے، رحمان کی عطا ہے

شرمندگی کے آنسو رحمت کے ابر لائیں
بندوں کا اپنے رب سے کیا خوب رابطہ ہے

رحمان کی عبادت، شیطان سے عداوت
ہر ایک دل میں میں کیسا جذبہ مچل رہا ہے

محبوب سب کا ایسا رمضان ہے کہ جس کے
آنے پہ تھی مسرت، جانے پہ دکھ ہوا ہے

یہ وقت کی ندا ہے رمضان جا رہا ہے
رب کو منا لو تم بھی یہ دل کی التجا ہے

 

شاعری : سلیم اللہ صفدر

 

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  دعایہ اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.