قسمت میں پھر دوبارہ رمضان آ گیا ہے | ماہ رمضان پر اردو شاعری
رمضان شاعری | Ramadan poetry in urdu
قسمت میں پھر دوبارہ رمضان آ گیا ہے
بخشش کا اور فلاح کا سامان آ گیا ہے
ہم بے کسوں کی خاطر انعام آ گیا ہے
رب کی پکڑ میں پھر سے شیطان آ گیا ہے
وہ مسجدوں کی رونق اذکار اور دعائیں
رحمت کی مغفرت کی پرنور سب فضائیں
شب کا قیام، رب کی وہ مہرباں ادائیں
یہ برکتوں کی گھڑیاں ہم کس لیے بھلائیں ؟
سحری کی برکتیں اور افطار کی وہ ساعت
تسبیح اور تراویح، ازکار اور تلاوت
اپنا کمال کیا ہے؟ رب کی ہے سب عنایت
دیتا ہے اپنے عاجز بندوں کو استطاعت
خوف خدا میں دامن رو رو کے بھرنے والے
اور رب کی راہ میں صدقہ ہنس ہنس کے کرنے والے
دیکھو یہ مسلماں ہیں جنت کو چلنے والے
ہر نفس کی تمنا قربان کرنے والے
کاشمیر اور فلسطیں کے نوجوان دیکھو
اہل جنوں کا تم وہ ماہ ِصیام دیکھو
کمتر تعداد کا تم برتر ایمان دیکھو
جو اہل بدر میں تھی کچھ ایسی شان دیکھو
قسمت میں پھر دوبارہ رمضان آ گیا ہے
بخشش کا اور فلاح کا سامان آ گیا ہے
ہم بے کسوں کی خاطر انعام آ گیا ہے
رب کی پکڑ میں پھر سے شیطان آ گیا ہے
[…] اگر آپ ماہ رمضان آ گیا جیسی مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں ت… […]
Wow, marvelous blog format! How lengthy have you been blogging for?
you make blogging look easy. The whole glance of your site
is excellent, as smartly as the content! You can see similar here sklep
You made some decent points there. I checked on the net to learn more
about the issue and found most people will go along with your views on this website.
I saw similar here: Sklep internetowy