ماہ رمضان آ گیا

0 6

ماہ رمضان آ گیا
نور ہر سو چھا گیا
رب کا اک انعام ہے
اس کو جو بھی پا گیا

 

برکتوں کا سلسلہ
اپنے من کو بھا گیا
تقوی و ایمان کا
راستہ دکھلا گیا

 

جھوٹ اور غیبت ختم
ہر بری عادت ختم
پیار بانٹیں ہر طرف
اور کریں نفرت ختم

 

وہ جو ہر سینے میں ہے
کر دیں ہر وحشت ختم
دھو کے کر دیں ہر گناہ
میل کی صورت ختم

 

دن کو کر لیں گے صبر
شام کو رب کا شکر
جس نے اپنے بندوں کو
نعمتیں دیں کس قدر

 

تیری ہی تعریف میں
ہم کریں شام و سحر
تیری ہی تسبیح میں
زندگانی ہو بسر….!

 

شاعری :سلیم اللہ صفدر

اگر آپ ماہ رمضان آ گیا جیسی مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.