لا الہ الا اللہ پر ہم سب کا ایمان ہے
نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے
لا الہ الا اللہ پر ہم سب کا ایمان ہے
نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے
یہ چمن مسلم کے خاک و خون سے سینچا گیا
خواب بن کر سینکڑوں آنکھوں میں یہ دیکھا گیا
یہ چمن ماہ ِمبارک میں رب کا انعام ہے
نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے
اہل ِپاکستان پر رحمت ہے رب کے نام سے
ہم مسلم ہیں اپنا وطن قائم اپنے اسلام سے
انتم العالون جب میرے رب کا فرمان ہے
نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے
اس کو میلی آنکھ سے مت دیکھنا اہلِ کفر
نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک ِکاشغر
اس کی اک آواز پر ساری امت یکجان ہے
نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے
لشکر اسلام کا ہے رہنما میرا وطن
دین کی خاطر ہے دنیا میں بنا میرا وطن
یہ جہاد ہند کا مرکز ہے یہ پہچان ہے
نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے
کفر کے ایوانوں میں بن کر قیامت آئیں گے
پھر سے دنیا میں وہی عہد ِخلافت لائیں گے
اہل ِپاکستان کا ہم سب کا یہ اعلان ہے
نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے
لا الہ الا اللہ پر ہم سب کا ایمان ہے
نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے
شاعری: سلیم اللہ صفدر