حال و مستقبل کی فکروں سے رہائی دے مجھے | دعائیہ اشعار | dua poetry in urdu

duaya poetry in urdu | urdu poetry dua | duaya poetry in urdu

0 14

حال و مستقبل کی فکروں سے رہائی دے مجھے
اے خدا زیرِ ہوس ہوں پارسائی دے مجھے

دل کی دنیا میں اجالا ہو خدایا ذکر سے
جلوہِ اسلام ہر جانب دکھائی دے مجھے

خواہشوں کی دوڑ سے بیگانگی کی التجا
میں مریضِ فانی دنیا ہوں دوائی دے مجھے

دشمنوں کی دشمنی سے میں نہ گھبراؤں کبھی
اپنی ذاتِ حق سے مولا آشنائی دے مجھے

دل شکستہ ہوں نہ غالب ہو کبھی مایوسیت
اے خدا لا تقنطو ہر دم سنائی دے مجھے

ہاتھ پھیلائے زرینہ آج ہے محوِ دعا
خیر کی باتیں بتاؤں فکرِ داعی دے مجھے

حال و مستقبل کی فکروں سے رہائی دے مجھے
اے خدا زیرِ ہوس ہوں پارسائی دے مجھے

شاعری :زرینہ زرین

راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | دعائیہ اردو کلام

اگر آپ مزید دعائیہ کلام یعنی مناجات پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں۔

duaya poetry in urdu | urdu poetry dua | duaya poetry in urdu | دعائیہ اشعار اردو | دعائیہ شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.