راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | دعائیہ اردو کلام
urdu poetry on dua
راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے
اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے
خالقِ دو جہاں مالکِ دوجہاں
رازقِ دو جہاں وسعتیں دیجیے
زندگی کا سفر عافیت سے کٹے
شاہِ ابرار کی سنتیں دیجیے
میرے کشکول میں عافیت ڈال کر
مجھکو دونوں جہاں رفعتیں دیجیے
سامنے موت رکھ کر جیوں زندگی
نیک اعمال کی نیتیں دیجیے
سبز گنبد تلے رب پکاروں تجھے
شہرِ خیر الورٰی راحتیں دیجیے
راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے
اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے
مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں عبادت کرنا ، اور اللہ رب العزت سے دعا کرنا ہر مومن مسلمان کی حسرت ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہر مسلمان کی یہ حسرت اور یہ دعا قبول فرمائے
اگر آپ مزید دعائیہ کلام یعنی مناجات پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں۔
سجدے میں سکوں سجدے میں مزہ|سجدوں پر اشعار
[…] راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | … […]
[…] راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | … […]
[…] راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | … […]