تمنا ہے شدت سے حج پر بلانا| حج پر اشعار
تمنا ہے شدت سے حج پر بلانا
مجھے گرد کعبے کے یارب پھرانا
ترستی ہیں آنکھیں تڑپتا ہے یہ دل
مقدر میں لکھ اور کر دے روانہ
میرے خشک ہونٹوں کو سیراب کر دے
بلا کر مجھے بھی وہ زمزم پلانا
صفا اور مروہ وہ غار حرا بھی
وہ مکہ مدینہ مجھے تو دکھانا
چمکتا رہے میری آنکھوں میں ہر دم
وہ کعبے کا منظر وہ منظر سہانا
میں کعبے کی چادر کو ہاتھوں سے تھاموں
یہ محمود بولے وہی دے ٹھکانہ
تمنا ہے شدت سے حج پر بلانا
مجھے گرد کعبے کے یارب پھرانا
You’re truly a good webmaster. The web site loading velocity is incredible.
It seems that you’re doing any distinctive trick. Furthermore, the contents are masterwork.
you’ve done a wonderful job in this topic! Similar here: tani sklep and also here: E-commerce