دوبارہ حج کے دن اب آ رہے ہیں| حج پر اشعار
اللہ رب العزت کے حصور حح کی شکل میں لبیک کہنے واالے خوش قسمت حاجیوں کے نام
دوبارہ حج کے دن اب آ رہے ہیں
زہے قسمت جو حج پر جا رہے ہیں
خدا کے عشق میں ڈوبے ہیں حاجی
محبت کا مزہ بھی پا رہے ہیں
حرم کی یاد میں حاجی مگن ہیں
ترانہ حاضری کا گا رہے ہیں
سفر حاجی مبارک ہو سہانا
مجھے لمحے میرے یاد آ رہے ہیں
مبارک اک سفر پر ہیں روانہ
خدا کی یاد حاجی لا رہے ہیں
نہ جانے حاضری کب ہو ہماری
ہمارے دل تڑپتے جا رہے ہیں
مجھے عرفات میں لے جا خدایا
میرے آنسو یہ بہتے جا رہے ہیں
کرو رب سے دعا اظہر ، بلا لے
یہ بندے اب سسکتے جا رہے ہیں
دوبارہ حج کے دن اب آ رہے ہیں
زہے قسمت جو حج پر جا رہے ہیں
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں