اردو شاعریزرینہ زرین

سچ کہنا ہے سچ سننا ہے | سچ پر شاعری | Islamic poetry in urdu

سچ کہنا ہے سچ سننا ہے

سچ کہنا ہے سچ سننا ہے

سچ لکھنا ہے سچ پڑھنا ہے

 

جھوٹوں سے ہمیشہ دوری ہو

سچائی کی رَہ پر چلنا ہے

 

مشکل ہو کہ آسانی ہر دم

سچوں کے سنگ ہی رہنا ہے

 

ہر جھوٹ کی قسمت کھوٹی ہے

سچ کی قسمت میں ابھرنا ہے

 

مشکل تو ہے لیکن لازم بھی

سچ کے رستے پہ ڈٹنا ہے

 

ہر جھوٹ کی قسمت میں پستی

سچائی کو آگے بڑھنا ہے

 

سچ افضل ہے سچ اعلی ہے

سچ کے دامن کو پکڑنا ہے

 

سچ کے سائے میں جینا ہے

سچ کے سائے میں مرنا ہے

 

سچ کہنا ہے سچ سننا ہے

سچ لکھنا ہے سچ پڑھنا ہے

شاعری :زرینہ زرین

راحتیں دیجیے نعمتیں دیجیے اے خدا رزق میں برکتیں دیجیے | دعائیہ اردو کلام

Islamic poetry | islamic urdu poetry | urdu poetry urdu text | Urdu poetry about truth

Shares:
2 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *