نعت نبی سے دل کو ہیں سرشار کر گئے | Written naat sharif in Urdu

0 18

نعت نبی سے دل کو ہیں سرشار کر گئے

رب کے کرم سے پیارا یہ ہم کار کر گئے

 

جگ میں نئے نبی کی ضرورت نہیں رہی

نبیوں کا آنا ختم تو سرکار کر گئے

 

بدعات کو حیات میں شامل نہ کرنا تم

کرنا وہی جہاں میں جو سردار کر گئے

 

پیارے نبی کے ساتھی ہیں رہبر ہمارے سب

مشکل وہ گھاٹیوں کو سبھی پار کر گئے

 

پیارے نبی کا رستہ ہے چھوڑا جہان میں

قسمت میں لوگ اپنی تو وہ خار کر گئے

 

دھوکے کے گھر سے دھوکہ جو کھائے ہوئے چلے

منزل وہ آخرت کی تو دشوار کر گئے

 

اللہ ، نبی سے ہم کو محبت ہے ہو گئی

حاشر جہان بھر میں یہ اظہار کر گئے

 

نعت نبی سے دل کو ہیں سرشار کر گئے

رب کے کرم سے پیارا یہ ہم کار کر گئے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

رحمت کا ابر بن کر آقا جہاں میں آئے | نعت رسول مقبول

If you want to read more Naat Sharif please visit

naat sharif | urdu poetry 2 lines| urdu poetry islamic | urdu poetry best |urdu poetry text |amazing urdu poetry | naat poetry in Urdu two lines|  best Urdu poetry in text | written naat in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.