رحمت کا ابر بن کر آقا جہاں میں آئے |نعت رسول مقبول | urdu naat sharif

Naat lyrics urdu writing | naat with urdu lyrics | lyrics naat urdu | written naat

1 36

رحمت کا ابر بن کر آقا جہاں میں آئے
پیاسے دلوں کی خاطر کوثر کا جام لائے

 

اپنی امت کی خاطر کتنی دعائیں مانگیں
اپنی امت کی خاطر کتنے زخم اٹھائے
طائف میں کھا کے پتھر لب پہ دعا سجائی
احد و حنین میں نہ پیچھے قدم ہٹائے

 

سب سے عظیم انساں رویا ہے میری خاطر
آنسو نہ روک پاؤں جب بھی یہ سوچ ائے
کتنی محبتیں ہیں مجھ سے میرے نبی کو
یہ جان وار بھی دوں، حق نہ ادا ہو پائے

 

ان کی ہر ایک سنت میرے لیے ضیا ہے
ان کا ہرا ایک فرماں رستہ مجھے دکھائے
ان کا ہر ایک آنسو ہر شے سے قیمتی ہے
ان کا ہر ایک سجدہ رب تعالیٰ کو منائے

 

ہر اک رسول آیا اپنے زمانے میں ہی
میرے نبی کا کلمہ تاحشر جگمگائے
ان پر سلام بھیجیں رب اور سب فرشتے
ان کا ذکر سے صفدر جنت میں گھر بنائے

 

رحمت کا ابر بن کر آقا جہاں میں آئے
پیاسے دلوں کی خاطر کوثر کا جام لائے

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

ہیں آج بھی آنکھوں میں وہ طیبہ کے نظارے | نعت شریف

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics | written naat

1 تبصرہ
  1. […] رحمت کا ابر بن کر آقا جہاں میں آئے | نعت رسول مقبول […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.