ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدردنعت رسول مقبول

مدینے کے مکیں تجھ پر مری یہ زندگی قرباں | نعت شریف اردو

مدینے کے مکیں تجھ پر مری یہ زندگی قرباں | نعت شریف اردو

مدینے کے مکیں تجھ پر مری یہ زندگی قرباں
مرا یہ دل فدا تجھ پر ہے میری جان بھی قرباں

زہے قسمت مجھے بھی لے چلو تم روضٸہِ اقدس
کہوں میں اپنے آقا سے “میں تجھ پر ہاشمی قرباں”

نبی آتے جو دنیا میں وہ کرتے آرزو تیری
مرے آقا کہ تجھ پر تھے خدا کے سب نبی قرباں

ابوبکر و عمر، عثمان و حیدر تیرے شیداٸ
ترے اک اک اشارے پر صحابہؓ تھے سبھی قرباں

مرے قلب و نظر میں ہے تیری یادوں سے شادابی
تری پرکیف یادوں پر مری ہر اک خوشی قرباں

تری مدحت میں آقا نعت جب “ہمدرد” لکھتا ہے
تو پھر اس نعت پر ہوتی ہے پوری شاعری قرباں

مدینے کے مکیں تجھ پر مری یہ زندگی قرباں
مرا یہ دل فدا تجھ پر ہے میری جان بھی قرباں

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

زمانے کو مبارک ہو کہ شاہِ مرسلیں آئے | نعت شریف

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *