اِدھر بھی خدا ہے، اُدھر بھی خدا ہے | حمدیہ اشعار اردو

Hamd Poetry In Urdu 2 Lines | urdu poetry islamic | Urdu poetry best

0 73

اِدھر بھی خدا ہے، اُدھر بھی خدا ہے
وہ سب سے بڑا ہے، وہ سب سے بڑا ہے

 

شجر میں، ہجر میں، ہنر میں، نظر میں
سفر میں، ظفر میں، دعا کے اثر میں
خلإ میں، ہوا میں، ضیإ میں قمر میں
وہی ہے جو ہر شے میں جلوہ نما ہے

 

وہ جس نے ہے گلشن کو رنگیں بنایا
ستاروں سے جس نے فلک کو سجایا
وہ جس نے پرندوں کو اڑنا سکھایا
نہیں اس کا ثانی وہ سب سے جدا ہے

 

محمد کو قرآن بخشا ہے کس نے؟
مسلماں کو رمضان بخشا ہے کس نے؟
یہ مومن کو ایمان بخشا ہے کس نے؟
وہی سارے عالم کا مشکل کشا ہے

 

ہے کون و مکاں میں، بہار و خزاں میں
یہاں گلستاں میں، وہاں کہکشاں میں
وہ آبِ رواں میں، وہ ہر ہر نشاں میں
ہمارے تخیل سے جو ماورا ہے

 

مری دھڑکنوں کی صدا وہ خدا ہے
نماز و دعا میں سدا وہ خدا ہے
نہیں اور کوٸ، مرا وہ خدا ہے
میں "ہمدرد” بندہ وہ میرا الٰہ ہے

 

اِدھر بھی خدا ہے، اُدھر بھی خدا ہے
وہ سب سے بڑا ہے، وہ سب سے بڑا ہے

شاعری: ڈاکٹر شاکراللّٰہ ہمدرد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

میں کرتا ہوں توبہ اے میرے خدایا، میں پھر لوٹ آیا | دعائیہ اردو شاعری

Hamd Poetry In Urdu 2 Lines | urdu poetry islamic | Urdu poetry best | Urdu poetry about Islam | Urdu poetry

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.