نہ تھی جب کسی کی موبائل سے یاری
بہت پرسکوں زندگی تھی ہماری
میسنجر ہو واٹس ایپ ہو یا فیسبک ہو
موبائل کی دنیا ہمیں لگتی پیاری
بڑے بوڑھے بچوں کو فتنوں میں جھونکا
دکھا کر موبائل نے باغ و بہاری
ہمیشہ ہی چیٹنگ میں مصروف رہتے
بھلا کر گھروں کی سبھی ذِمَّہ داری
کریں کیسے جنسِ مخالف متاثر
مسلسل جوانوں کی کوشش ہے جاری
جو عشقِ مجازی کو منزل بنائیں
گنوا کر سکوں پائیں گے بیقراری
نہ تھی جب کسی کی موبائل سے یاری
بہت پرسکوں زندگی تھی ہماری
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
زباں پر قال قال اللہ کا جب ورد تھا جاری | جامعہ کی یاد میں لکھے گئے اشعار