آئے رب میرا رہبر تو | Hamd Poetry In Urdu 2 Lines

خالق دو جہاں کی بارگاہ میں چند حمدیہ اشعار

0 25

آئے رب میرا رہبر تو
ہر ہستی سے برتر تو
تو جو چاہے ہو جائے
ہر اک شے پہ قادر تو

 

آئے رب تو لافانی ہے
ہر سو تیری کہانی ہے
ہر دل میں بیدار ہوا
اک جذبہ ایمانی ہے

 

تیری ہر رحمت کی نظر
قرض ہے اک جسم و جاں پر
کیسے ادا ہم کر پائیں
تری ہر نعمت کا شکر

تیرے دم سے دن اور رات
دھوپ دھنک بادل برسات
تو ہر شے کا مالک ہے
کہتی ہے ساری کائنات

 

یہ دنیائے ِشمس و قمر
دریا شبنم پھول شجر
ہر خلقت لے نام ترا
تجھ کو پکارے شام و سحر

 

اس دنیا میں آئے رحمان
کافر ہیں کتنے انسان
لیکن ہے تیرا احسان
ہم کو بنایا مسلمان

 

 

ہم پر تو نے رحمت کی
دی پہچان شریعت کی
ہم تیرے عاجز بندے
جن کو تو نے عزت دی

 

 

آئے رب میرا رہبر تو
ہر ہستی سے برتر تو
تو جو چاہے ہو جائے
ہر اک شے پہ قادر تو

 

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Hamd Poetry In Urdu 2 Lines | urdu poetry islamic | Urdu poetry best | Urdu poetry about Islam | Urdu poetry

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.