ہم نے دل جان سے آقا سے محبت کی ہے | اردو نعت شریف | written naat
naat lyrics urdu writing | |urdu naat sharif | lyrics naat urdu
ہم نے دل جان سے آقا سے محبت کی ہے
لازمی اپنے لئے ان کی ہی سیرت کی ہے
پیارے اللہ نے نوازا ہے قلم اور سخن
شکر ربی کہ نبی پاک کی مدحت کی ہے
پیارے آقا کے صحابہ ہیں دلارے ہم کو
ہم نے اصحاب نبی پاک سے الفت کی ہے
اپنے محبوب کی مدحت کا ہنر بخشا ہے
رب تعالی نے بہت خاص عنایت کی ہے
سب سے اول ہیں وہی سب سے ہیں آخر بھی وہی
رب نے بھیجا ہے جونہی ختم نبوت کی ہے
نعت آقا میں مگن رب کے سوالی ہیں بنے
نعت لکھنے کی عطا اس نے یہ نعمت کی ہے
فانی دنیا کی چمک سے ہیں بچے ہم حاشر
ہم نے آنکھوں میں سدا اپنے حقیقت کی ہے
ہم نے دل جان سے آقا سے محبت کی ہے
لازمی اپنے لئے ان کی ہی سیرت کی ہے
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
آ بتاؤں کہ کیا ، محمد ہیں۔۔۔ وہ حبیب خدا ، محمد ہیں | نعت شریف اردو
If you want to read naat poetry in Urdu please visit
naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics | written naat
[…] ہم نے دل جان سے آقا سے محبت کی ہے | اردو نعت شریف […]